Advertisement

چرس سمگلنگ، گرفتار ملزم کی رہائی

October 10, 2019
 

پشاور(نیوزرپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جویریہ سرتاج نے چرس سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کردیئے، ملزم محمد آیاز کیجانب سے کیس کی پیروی میاں سلیمان شاہ ایڈوکیٹ نے کی، استغاثہ کے مطابق ڈیڑھ کلو چرس سمگل کرنے کے الزام میں تھانہ آغا میر جانی یکہ توت نے ملزم کے خلاف ایف آئی آردرج کرکے اسے گرفتار کرلیا تھاجسے عدالت میں پیش کیا گیا اورعدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد ملزم کو ایک لاکھ دونفری ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔


مکمل خبر پڑھیں