میرے اہلخانہ بھی اسٹریٹ کرائم کا نشانہ بنے ، آئی جی سندھ

October 10, 2019

سندھ پولیس کے سربراہ نے تسلیم کیا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے اور ان کے اہل خانہ بھی اسٹریٹ کرائم کا نشانہ بنے ہیں۔

کراچی میں ایک تقریب سے خطاب میں آئی جی سندھ کلیم امام نے کہا کہ وہ منظم پالیسیز کے ساتھ کام کرنے کی کوشش کر رہےہیں، پولیس کا عوام کے بارے میں خیال ہے کہ وہ تعاون نہیں کرتے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

آئی جی سندھ کلیم امام میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں

انہوں نے شکایت کی کہ عوام جرم ہوتے دیکھ کر بھی اطلاع اور گواہی نہیں دیتے۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ پولیس والے کو اچھے لوگوں کا دوست اور برے لوگوں کو پولیس والا لگنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میگا سٹی ہے، سیف سٹی پروجیکٹ کے بغیر کرائم کم نہیں ہوسکتے۔

کلیم امام نے کہا کہ شہر میں دیگر جرائم تو کم ہوئے لیکن اسٹریٹ کرائم بڑھ گئے، ان کے اہلخانہ بھی اسٹریٹ کرائم کا شکار ہوچکے ہیں۔