پنشن، واجبات کی عدم ادائیگی،سوشل سیکورٹی سے 10سالہ ریکارڈ طلب

October 12, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے سرکاری اور نجی اداروں میں مزدوروں کی پنشن اور واجبات کی عدم ادائیگی سے متعلق سیکرٹری سندھ ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹیٹیوٹ سے 10سالہ ریکارڈ طلب کر لیا، درخواست کی سماعت کے دوران عدالت انتقال کر جانے والے عامر کے واجبات کی عدم ادائیگی پر عدالت برہم ہوگئی اور ریماکس دیئے ہر حکومت مزدوروں اور غریب آدمی کی سوشل سیکیورٹی محفوظ بنانے کا دعویٰ کرتی ہے،سوشل سیکیورٹی کے الفاظ محض الفاظ نہیں رہنے چاہیں، ریاست کی ذمہ داری ہے کہ غریب آدمی کے حقوق کا تحفظ کرے،بد قسمتی سے سندھ ایمپلائز سوشل سکیورٹی ایکٹ 2016 پر براہ نام عمل ہو رہا ہے، محکمہ لیبر کے افسر نے بتایا کہ شہری عامر کے واجبات کی ادائیگی نہ کرنے والے متعلقہ منیجر کیخلاف کارروائی کا شروع کردی، عدالت نے کہا بتایا جائے سرکاری اور نجی اداروں میں کتنے مزدوروں کی رجسٹریشن کی گئی۔