ایل این جی کیس ، شاہد خاقان،مفتاح اسماعیل کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

October 12, 2019

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) احتساب عدالت نے ایل این جی کیس میں شاہد خاقان عباسی،مفتاح اسماعیل اور شیخ عمران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 28 اکتوبر تک توسیع کردی جبکہ میڈیکل رپورٹ، لیپ ٹاپ کے استعمال اور ملزمان کی آپس میں ملاقات سے متعلق جیل حکام سے جواب طلب کرلیا، جمعہ کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پرملزمان کو عدالت پیش کیا گیا اس موقع پر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہمیں جیل میں اپنے ساتھیوں سے ملنے دیا جا رہا ہے نہ ہی وکلاء سے ملاقات کی اجازت ہے۔