پاکستانی فنکاروں کے امریکا میں سیر سپاٹے

October 12, 2019

پاکستان ٹی وی انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے بہت سے اداکار آج کل امریکا میں سیر سپاٹوں میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: عاصم اظہر کشمیر کی آواز کیسے بنے؟

ٹی وی کے نامور اداکاروں نے ہوسٹن میں منعقد ایک ایوارڈ شو کی تقریب میں شرکت کی جس کے بعد وہاں کچھ دن سیر و تفریح کے لیے رک گئے۔

یہ بھی پڑھیے: عدنان صدیقی کا یاسر حسین کی تصویر پر دلچسپ تبصرہ

اداکار یاسر حسین اور اُن کی منگیتر اداکارہ اقراء عزیز کی تصاویر کو اُن کے مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔


دونوں نے ڈزنی ورلڈ کی سیر کی۔


اداکار منیب بٹ ، اداکارہ مومل شیخ اور زاہد احمد کے ہمراہ’ہالی ووڈ واک آف فیم‘ گئے۔

لاس اینجلس کی سیر میں منیب بٹ کے ہمراہ ساتھی اداکار زاہد احمد، شہزاد شیخ، مومل شیخ اور کبریٰ خان بھی تھے۔

شہزاد شیخ نے بھی پیلی ٹی شرٹ پہنے ایک اسٹائلش تصویر اپلوڈ کی۔


زاہد احمد نے بھی ہالی ووڈ واک آف فیم میں کھڑے تصویر اپلوڈ کی۔


زاہد احمد کی یہ تصویر منیب بٹ نے لی تھی۔ کیپشن میں انہوں نے منیب بٹ کا خوبصورت تصویر کھنیچنے کا شکریہ ادا کیا۔


اداکارہ ماورہ حسین نے بھی ہوسٹن میں کھانا کھاتے ہوئے ایک تصویر اپلوڈ کی۔


اداکارہ یمنیٰ زیدی نے بھی سینٹرل مال کے باہر کھڑے ایک فریش تصویر اپلوڈ کی۔