سوکا ورلڈ کپ: قومی ٹیم نے ٹریننگ شروع کردی

October 12, 2019

پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ 14 اکتوبر کوسلووانیا کے خلاف کھیلے گی

سوکا ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی پاکستانی ٹیم نے مختصر آرام کے بعد چیمپئن شپ کیلئے ٹریننگ کا آغاز کردیا۔

یونان کے شہر کریٹ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق پاکستان ٹیم دوسرے سوکا ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے کریٹ کے ایکروپولیس گراؤنڈ کی سرسبز فیلڈ پر برطانوی ہیڈ کوچ کیون ریوز نے قومی ٹیم کو فزیکل ٹریننگ کرائی۔

کیون ریوز نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ تمام کھلاڑی مکمل طور پر فٹ ہیں اور 14 اکتوبر کو اپنے پہلے میچ میں سلووانیا کے خلاف عمدہ کارکردگی کیلئے پرامید ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم نے بھرپور تیاری کی ہوئی ہے اور حریف ٹیم کیلئے آسان حریف ثابت نہیں ہوں گے۔

منیجر زیب خان نے کراچی سے کریٹ تک کے سفر کو اطمنان بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ سفر کے دوران ہمیں کسی قسم کی کوئی پریشانی نہیں ہوئی۔

موسم کے بارے میں زیب خان نے بتایا کہ یہاں کا موسم انتہائی خوشگوار ہے اور 22ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت قومی ٹیم کیلئے آئیڈیل ہے۔ انشاء ﷲ ہم اٹیکنگ فٹبال کھیلیں گے اور اپنی عمدہ کارکردگی سے یورپی ٹیموں کو سخت فائٹ دیں گے۔

ٹیم کے ہمراہ سی او او لیژر لیگز اسحٰق شاہ بھی موجود ہیں جو ٹیم کی تیاری اور ان کے لئے کئے جانے والے جملہ انتظامات کو خود مانیٹر کررہے ہیں تاکہ کھلاڑی پوری توجہ ایونٹ اور اپنی کارکردگی پر مرکوز رکھ سکیں۔