کراچی میں نیگلیریا سے ہلاکتوں کے بعد پنجاب میں الرٹ جاری

October 13, 2019

ملتان( سٹاف رپورٹر )محکمہ صحت پنجاب نے کراچی میں نیگلیریا سے ہلاکتوں کے بعد الرٹ جاری کردیا ہے۔صوبہ بھر کے صحت حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ شہریوں کو نیگلیریا کے مرض بارے آگہی دیں۔ سرکاری ہسپتالوں کی انتظامیہ مریض رپورٹ ہونے پر صوبائی اور ضلعی صحت حکام کو فوری طور پر آگاہ کرے۔واضح رہے کہ نیگلیریا دماغ کو کھانے والا جرثومہ ہے جو ناک کے ذریعے انسانی دماغ تک پہنچتا ہے۔یہ جرثومہ پانی میں کلورین کی مقدار پوری نہ ہونے پر پرورش پاتا ہے اور انسانی دماغ تک پہنچنے کی صورت میں موت یقینی ہوجاتی ہے۔