بین المذاہب رواداری، امن اور بھائی چارے کیلئے مختلف مکاتب فکر کا متحد ہو نا لائق تحسین ہے:ڈپٹی کمشنر ملتان

October 13, 2019

ملتان ( سٹا ف رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک نے کہا ہے کہ وطن عزیز پاکستان میں بین المذاہب و بین المسالک کے درمیان رواداری، امن اور بھائی چارے کی فضا کو قائم رکھنے کیلئے مختلف مکاتب فکر کا متحد ہو کر کردار ادا کرنا لائق تحسین اقدام ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دی میڈیا فائونڈیشن کے رہنمائوں سے کی گئی ملاقات میں کیا جس میں دی میڈیا فائونڈیشن مینٹور رہنمائوں کی گزشتہ ادوار کی کمیونٹی پیس لیڈر کے پراجیکٹ کے حوالے سے آگاہی کارکردگی اور آئندہ ماہ کے پروگرام کے سلسلے میں کارکردگی بارے بریفنگ دی۔ اس موقع پرمولانا عبید الرحمٰن نقشبندی، خواجہ عزیز الحسن، علامہ کاشف ظہور نقوی، حافظ اللہ دتہ کاشف بوسن، پروفیسر عبد الماجد وٹو ، علامہ خالد محمودندیم، پیر عبید انور صدر پوری ، نعیم جاوید موجود تھے ۔