جڑواں شہروں سے میاں بیوی سمیت 9افراداغواء

October 13, 2019

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)جڑواں شہروں سے میاں بیوی سمیت 9افرادکو اغوا کر لیا گیا۔ تھانہ رتہ امرال کومحمد وسیم نے بتایا کہ سلیم خان نےمیری بیوی ،میری والدہ اور میرے بھائی کو فون پر اٹک بلوایا اور میری بیوی نازیہ بی بی کو زبردستی ہمراہ لے گیا ۔ تھانہ بنی کو محمد آصف خان لودھی نے بتایا کہ میرا بیٹا عاکف خان عرف مناعمر 17 سال گھر سے لاپتہ ہو گیا ۔ تھانہ نیوٹاؤن کو مسعود احمد نے بتایا کہ میرا بیٹا 30سالہ محمد عاصم مسعود 2013 سے لاپتہ ہے ۔ تھانہ کینٹ کو اصغر علی نے بتایاکہ میرے بیٹے18سالہ محمد زیب کو کسی نے اٖغواء کر لیا ۔تھانہ ائرپورٹ کو اجمیر خان نے بتایا کہ میرے بیٹے نوید خان عمر9سال کو اغواء کرلیا گیا۔تھانہ مری کو محمد گل نواز نے بتایاکہ میری حقیقی بھتیجی (ف) عمر21سال 8اکتوبرکو رات 9بجے گھر سے باہر نکلی تو فہیم ، وسیم اور محسن اسے اغواء کر کے لے گئے۔تھانہ بھارہ کہوکواسدحمیدنے بتایاکہ نامعلوم ملزموں نے اس کی بیوی ،تھانہ سبزی منڈی کوبشیرحسین نے بتایاکہ نامعلوم ملزموں نے اس کے بیٹے 30سالہ کبیرحسین کواغواکرلیا۔