اسنوکر: بابر اور حارث کی حیران کن کامیابی

October 14, 2019

بابر مسیح نے حیران کن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جوبلی انشورنس رینکنگ اسنوکر میں نمبر دو سیڈ ذوالفقار عبدالقادر کو جبکہ نمبر گیارہ سیڈ حارث طاہر نے نمبر سات سیڈ محمد اعجاز کو شکست دیدی۔ بابر مسیح نے 113 اور محمد آصف نے 100 خوبصورت بریک کھیلا۔

کراچی جیم خانہ میں جاری چیمپئن شپ میں اتوار کو سب سے دلچسپ مقابلہ محمد سجاد اور محمد احسن جاوید کے درمیان کھیلا گیا جس میں محمد سجاد نے 4-3 سے فتح اپنے نام کی۔

محمد بلال نے بھی سہیل شہزاد کو 4-3 سے زیر کیا۔

حارث طاہر اور محمد اعجاز کے درمیان بھی دلچسپ مقابلہ رہا جس میں حارث نے 4-3 سے فتح اپنے نام کی۔

بابر مسیح نے عبدالقادر کیخلاف 4-2 سے کامیابی حاصل کی جس میں 113 کا خوبصورت سنچری بریک بھی شامل تھا۔

محمد آصف نے 100 کے سنچری بریک کے ساتھ علی حیدر کو 4-3 سے ہرایا۔

دیگر مقابلوں میں سلطان محمد نے ابو صائم کو 4-2 سے، مبشر رضا نے راشد عزیز کو 4-2 سے، احسن رمضان نے محمد حمزہ الیاس کو 4-2 سے، اسجد اقبال نے محمد شہباز کو 4-1 سے، محمد نسیم اختر نے محمد ماجد علی کو 4-1 سے اور عبدالستار نے آغا بلاول کو 4-2 سے ہرایا۔