8 گاڑیاں و موٹر سائیکلیں غائب، چوری و ڈکیتی کی بھی 9وارداتیں

October 14, 2019

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری تین گاڑیوں ،تین موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات اور نقدی سے محروم ہوگئے۔ اسلام آبادمیں شہری دو گاڑیوں سے محروم کر دیے گئے۔ تھانہ آبپارہ کے علاقے میں شہری کی جیب کا صفایاکر دیا گیا۔ شہزاد ٹائون پولیس نے فراڈ،سبزی منڈی پولیس نے کاروبار کا جھانسہ دیکر 5 لاکھ ہتھیا نے پر مقدمہ درج کر لیا۔ بھاری مالیت کے چیک بھی ڈس آنر ہوگئے۔تھانہ وارث خان کے علاقے میں تشدد کرکے دودھ دہی کی دکان سے 50ہزار اڑا لیے گئے۔تھانہ بنی کے علاقے میں گاڑی کا شیشہ توڑ کر جیولری، موبائل اور اے ٹی ایم لےگئے۔تھانہ گوجرخان کے علاقے میں چور تین دکانوں جبکہ تھانہ روات کے علاقے میں ایک دکان کے تالے توڑ کر نقدی ودیگر سامان لے اڑے۔ دکان بند کرکے جانیوالے تین افراد کو سرراہ روک کر نقدی سے محروم کر دیا گیا۔تھانہ ائرپورٹ کے علاقے میں مسلح موٹر سائیکل سوارموبائل چھین لے گئے۔تھانہ واہ کینٹ کے علاقے میں چور گھر سے زیور، نقدی اور بانڈز لے اڑے۔