علیحدہ صوبے کا حق لینے کیلئے متحد ہونا ہوگا:تحریک صوبہ ملتان

October 14, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر) تحریک صوبہ ملتان کے مرکزی چیئرمین رائو عبدالقیوم شاہین نے کہا ہے کہ ہماری منزل صوبہ ملتان کا قیام ہے ،ہم خطے سے ہر قسم کے نسلی و لسانی تعصبات کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ہم آئندہ نسلوں کو محفوظ ،پرامن اورمحبتوں سے بھرپور معاشرہ دینا چاہتے ہیں۔ اس کیلئے لسانی تعصب کے خاتمے اور صوبہ ملتان کے قیام کی جدوجہد جاری رہے گی۔تحریک صوبہ ملتان ایک کمرے سے نکل کر سمندر بنتی جارہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک کی 36 رکنی سنٹرل ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئےکیا۔تحریک صوبہ ملتان کے مرکزی چیف آرگنائزر چوہدری شہزاد فیصل ارائیں اورمرکزی سیکرٹری جنرل رکن الدین ملتانی نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے سیاستدانوں نے صوبے کے نام پر اس خطے کے عوام کو ہمیشہ دھوکہ دیا۔اب یہ معاملہ صرف سیاستدانوں پر نہیں چھوڑ سکتے۔علیحدہ صوبے کا حق لینے کیلئے اس خطے کے عوام کو ہر قسم کے تعصبات سے بالا ترہوکرمتحد ہونا ہوگا۔