لیاقت علی خان کی 68 ویں برسی آج منائی جائیگی، فاتحہ خوانی ہوگی

October 16, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر)قائدملت لیاقت علی خان کی 68ویں برسی ٓج منائی جائے گی اس موقع پر انکے مزار پر فاتحہ خوانی ہو گی شہری اور عمائدین انکے مزار پر پھول چڑھائینگے اور فاتحہ خوانی کرینگے، لیاقت علی خان 14اگست 1947کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالا،16کتوبر1951اپنی شہادت تک فائز رہے شہید وزیراعظم یکم اکتوبر1895کو مشرقی پنجاب میں واقع اپنی آبائی ریاست کرتال میں پیدا ہوئے تھے اپنے اعلیٰ تعلیمی کیریئرمیں انہوں نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے بی اے ، آکسفورڈ یونیورسٹی لندن سے ایم اے اور بیرسٹری کی ڈگری حاصل کی اوربعدازاں برصغیر میں واپسی پرسیاست اور تعلیم کے شعبے میں خدمات انجام دیں وہ اپنے سیاسی کیریئر کے دوران یوپی اسمبلی کے نائب صدر اور پھر غیرمنقسم ہند کی مرکزی اسمبلی کے رکن اور مسلم لیگ پارلیمانی پارٹی کے ڈپٹی لیڈر رہے وہ آل انڈیا مسلم لیگ کے اعزازی سیکریٹری رہے،لیاقت علی خان ہمیشہ دو قومی نظریہ کے علمبردار رہے۔