سینٹرل گور نمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ سوسائٹی گلشن اقبال میں آوارہ کتوں کی بہتات

October 16, 2019

کراچی(پ ر)سینٹرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ سوسائٹی گلشن اقبال بلاک 10/a کے رہائشی آوارہ کتوں کی وجہ سے سخت اذیت کا شکار ہیں جبکہ فیصل کنٹونمنٹ کی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے،علاوہ ازیں جوہر موڑ پر راشد منہاس روڈ سے سوسائٹی کی طرف جانے والی سڑک چھ ماہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار سیوریج کا پانی کھڑا ہے ، گندگی اور بدبو کے باعث سوسائٹی میں داخل ہونا دشوار ہوگیا ہے، علاقہ مکینوں نے متعلقہ حکام سے کہا ہے کہ وہ ان اہم مسائل پر فوری توجہ دیگر مکینوں کو اذیت سے نجات دلائیں۔