احتساب عدالت کے باہر دوران ڈیوٹی خورشید شاہ کے ہاتھ چومنے والا پولیس افسر معطل

October 16, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

خورشید شاہ کے ہاتھ چومنے والا پولیس افسر معطل

سکھر (بیورو رپورٹ) احتساب عدالت کے باہر دوران ڈیوٹی سید خورشید احمد شاہ کے ہاتھ چومنے والے پولیس افسر کو معطل کردیا گیا۔

ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کے مطابق احتساب عدالت کے باہر پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید احمد شاہ کے ہاتھ چومنے والے سب انسپکٹر شاہ نواز کو معطل کیا گیا ہے اور ڈی ایس پی سائیٹ عبدالستار پھل کو واقعہ کی شفاف انکوائری پیش کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔