مسئلہ کشمیر مذاکرات سے حل نہیں ہو گا،حکو مت جہاد کا اعلان کرے، میاں اسلم

October 16, 2019

اسلام آباد (نیو زرپورٹر) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے زیر اہتمام آج آبپارہ چو ک میں آزادی کشمیر خواتین مارچ منعقد کیا جا ئے گا، جس کی قیادت امیر جماعت اسلامی پاکستان سنیٹرسراج الحق کریں گے، انھوں نے کہاکہ کشمیر کا مسئلہ مذاکرات سے حل نہیں ہو گا، حکو مت کو مذاکرات کی بجائے جہاد کا اعلان کر دینا چاہیے۔ ان خیالات کااظہارانھوں نے امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا، جماعت اسلامی پنجاب کی نائب ناظمہ نزہت بھٹی ، رکن صوبائی مجلس شوری زبیدہ خاتون،رکن ضلعی مجلس شوری زیبا خالد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ میاں محمد اسلم نے کہا کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں۔