قبائلی اساتذہ خاصہ دار و لیوی فورس کے مطالبات تسلیم کئے جائیں

October 16, 2019

پشاور(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر قبائلی رہنما سید ولی شاہ آفریدی نے قبائلی علاقوں کو نظر انداز کرنے، قبائلی علاقوں کے اساتذہ اور خاصہ دار ، لیوی فورس کے مطالبات کو تسلیم نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قبائل کی طرف سے امن کے لئے ہزاروں جانوں کی قربانی دی گئی ۔ہزاروں قبائلیوں کے گھر تباہ ہوئے اور لاکھوں قبائلی نقل مکانی کر کے بے گھر ہوئے لیکن حکمرانوں کی طرف سے قبائل کی محرومیوں قبائلی علاقوں میں غربت و بے روزگاری کے خاتمے اور قبائل کی ترقی و خوشحالی کو ترجیح دینے کی بجائے مسلسل نظر انداز کرنے سے قبائل میں محرومیاں بڑھتی جا رہی ہیں۔ انہوں نے قبائل کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ کے دور حکومت میں قبائل کی محرومیوں کے خاتمے کے لئے فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کیا گیا۔ قبائلی طلبا کو اعلیٰ تعلیم کی سہولتوں کی فراہمی کے لئے تاریخ میں پہلی بار فاٹا یونیورسٹی بنائی گئی۔