اے آئی جی شاہد حیات کی نماز جنازہ ادا، میت آبائی علاقے روانہ

October 17, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ایڈیشنل آئی جی شاہدحیات کی نماز جنازہ بدھ کو پولیس ہیڈکوارٹرز گارڈن میں ادا کی گئی،ترجمان سندھ پولیس کے مطابق اس موقع پرآئی جی سندھ ڈاکٹرسیدکلیم امام نے مرحوم پولیس آفیسرکی مختلف شعبہ جات اور باالخصوص بطورایڈیشنل آئی جی کراچی تعیناتی کے دوران انکے دلیرانہ فیصلوں،جراُت اوربہادری انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے نمازجنازہ میں شریک انکے اہلِ خانہ اور دیگرعزیزواقارب سے اظہارتعزیت کیا،نمازجنازہ میں وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ، وزیراطلاعات سعیدغنی،ایڈیشنل آئی جیز،ڈی آئی جیز، پاکستان آرمی،نیوی،ایف آئی اے ،آئی بی کے افسران و جوان،سندھ پولیس کے افسران اور جوانوں کے علاوہ ممبران قومی وصوبائی اسمبلی، ایوان ہائے صنعت و تجارت کے نمائندگان، کراچی بزنس کمیونٹی کے ممبران،سول سوسائٹی کی معروف شخصیات ودیگر سمیت اہلیان علاقہ نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی،بعدازاں مرحوم کی میت کوتدفین کے لئے انکے آبائی علاقے ڈیرہ اسماعیل خان روانہ کیا گیا۔