دوہرے قتل کا الزام ،گرفتار تین ملزم بھائیوں کی ضمانت پر رہائی

October 17, 2019

پشاور(نیوزرپورٹر)سپریم کورٹ کے جسٹس ملک منظورکی سربراہی میں قائم تین رکنی بنچ نے جائیداد کے تنازعہ پردوافراد کوقتل کرنے کے الزام میں گرفتار تین ملزم بھائیوں کوضمانت پررہا کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ملزموں کی جانب سے اسداللہ چمکنی ایڈوکیٹ نے درخواستوں کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق ملزمان شرافت اللہ ٗ صبغت اللہ اورفضل مولاساکنان خزانہ پرالزام ہے کہ انہوں نے جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے کامران اورخالدکو قتل کردیاتھاپشاورہائی کورٹ سے درخواست ضمانت خارج ہونے پر ملزموں نے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکی اس موقع پر عدالت کو بتایاگیاکہ یہ کراس کیس ہے اورملزم فریق سے بھی فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے ہیں عدالت نے دلائل مکمل ہونے پرتینوں بھائیوں کوضمانت پررہا کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔