کاروباری شخصیات کو درپیش مسائل کا فوری ازالہ کیا جائیگا، تنویر الیاس

October 17, 2019

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )کاروباری شخصیات کو درپیش مسائل کا فوری ازالہ کیا جائیگا، انڈسٹریل سٹیٹ کی بہتری کیلئے دی گئی تجاویز وزیر اعلیٰ کو پیش کی جائیں گی،ملتان کاروباری مرکز ہے اس میں بہتری کیلئے کاروباری شخصیات کی آراءاور تجاویز ووزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو پیش کی جائیں گی،ان خیالات کا اظہار چیئرمین پنجاب بورڈ آف انوسٹمنٹ سردار تنویر الیاس خان نے ملتان ایوان صنعت و تجارت کے ممبران اور کاروباری شخصیات سے ملاقات کے دوران کیا۔صدر چیمبر آف کامرس ملتان شیخ فضل الٰہی سمیت دیگر کاروباری شخصیات نے ملتان کے تاجروں کےمسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پنجاب بورڈ آف انوسٹمنٹ پر بھروسہ ہے، یہ ادارہ سرمایہ کاری میں اضافہ اور تاجروں کے مسائل حل کرنے میں کردار ادا کریگا۔تنویر الیاس خان نے کہا کہ پنجاب میں بہت جلد سرمایہ کاری کے میدان میں واضح تبدیلی نظر آیگی،وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ ملک میں تاجروں کو سہولیات فراہم کرنے کو تیار ہیں۔اس موقع پر صدر چیمبر آف کامر، نائب صدر محمد راشد، احسن رشید گھی انڈسٹری، سابق صدر میاں سرفراز ،اعجاز شاہ، خالد کھوکھر ٹیکسٹائل، خواجہ فاروق، ثاقب شاہ ،خواجہ یوسف اور خواجہ عثمان سمیت دیگر کاروباری شخصیات بھی موجود تھیں،آخر میں چیئرمین پنجاب بورڈ آف انوسٹمنٹ کو تحائف اور ملتان کی یادگار ی مصنوعات بھی پیش کی گئیں۔