کنٹرول لائن پر کشیدگی میں اضافہ

October 17, 2019

آٹھ مقام،چناری،اسلام آباد(نمائندہ جنگ /این این آئی) بھارتی فوج کی لیپہ سیکٹر پرسویلین آبادی پر بلااشتعال گولہ باری متعدد رہائشی مکانات تباہ، دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔

پاکستان نے بھارت سے شدید احتجاج کیا ہے،بھارتی گولہ باری کا پاک فوج نےمنہ توڑجواب دیا،بھارت کیجانب سےسیزفائرمعاہدےکی خلاف ورزی پربھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفترخارجہ طلب کر کرے احتجاج کیا۔

تفصیلات کے بھارتی فوج نے بدھ کی صبح چھ بجے لیپا وادی میں سویلین آبادی پر بلا اشتعال گولہ باری شروع کر دی جس سے لبگراں میں تین رہائشی مکانات تباہ ہو گئے ہیں۔

اسکول کے قریب گولہ پھٹنے سے دوطالب علم انور مغل اور عمر شدید زخمی ہو گئے ہیں جن مقامی ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد سی ایچ مظفرآباد ریفر کر دیا گیا ہے۔