یوم حسین پر پابندی کے خلاف احتجاج کرنا جرم بن گیا،آئی ایس او

October 17, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر) آئی ایس او پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر محمد عباس نے بے گناہ طلباء کی گرفتاریوں اور انہیں تشدد کا نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے آئی ایس او کی پریس ریلز کے مطابق عزاداری سیّدالشہداء(یوم حسین) پر پابندی کے خلاف احتجاج کرنا جرم بن گیا، پولیس نے بدھ کو کلاسز سے نکال کر درجنوں بے قصور طلباء کو گرفتار کرلیا۔ انھوںنے کہا کہ اگر ہمارے جوانوں کو فی الفور رہا نہ کیا گیا ہم احتجاج کریں گے ۔