دنیا کا سب سے بڑا اور غیر معمولی ’پیدل مارچ‘

October 17, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

اربعین یعنی چہلم امام حسینؓ کے موقع پر زائرین نجف سے کربلا تک تقریباً 100 کلومیٹر تک کا سفر پیدل طے کرکے کربلا میں روضہ امام حسینؓ پر پہنچتے ہیں۔

حضرت امام حسینؓ اور اصحاب با وفا کا چہلم 20 اکتوبر کو منایا جائے گا ۔

پاکستان میں عراقی سفارتخانے نے اربعین کیلئے پاکستانی زائرین کو ویزےکی فراہمی کیلئے تمام مطلوبہ سہولتیں فراہم کردی ہیں اور اب اسلام آباد میں عراقی سفارتخانہ تمام زائرین کو تسلسل کے ساتھ ویزے فراہم کررہا ہے۔

دنیا بھر سے ہر فقہے سے تعلق رکھنے والے حتیٰ کہ غیر مسلم بھی بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہیں۔

اربعین ملین مارچ دنیا کا سب سے بڑا اور غیر معمولی ’پیدل مارچ‘ ہے جس میں پوری دنیا کو انسانیت اور امن کا پیغام دیا جاتا ہے۔

اربعین کے موقع پر زائرین کے لئے 80 کلومیٹر کے لمبے دسترخوان کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

زائرینِ اربعین کے لیے راستے میں میڈیکل کیمپ و دیگر ضروریات کے سامان کا خصوصی خیال رکھا جاتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ننھے رضاکاروں کی ویڈیوز مقبول ہورہی ہیں ۔ کہیں ننھی بچی پیدل چلنے والے زائرین کو کھجوریں ، تبرک یا ٹیشو وغیرہ پیش کر رہے ہیں۔

ایک صارف نے کمسن بچی کی ایک ویڈیو اپلوڈ کی جس میں وہ زائرین کو ٹشو پیپر پیش کر رہی ہے۔


صارف نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’ امام حسین ؓ کی قربانیوں کے اعتراف میں چھوٹی چھوٹی نیکیاں بڑا کام کر سکتی ہیں۔

ایک ویڈیو میں ایک نوجوان لڑکا پیدل چل کر آنے والے زائرین کے جوتے ایک جذبے سے صاف کر رہا ہے۔

ایک صارف نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ایک ننھی بچی اربعین پیدل مارچ کرنے والوں میں کھجوریں تقسیم کر رہی ہے۔

اربعین کے موقع پر دنیا کا سب سے بڑا انسانی اجتماع ہوتا ہے۔ برطانوی روزنامہ نے اس عظیم اجتماع کو دنیا کا سب سے بڑا پرامن اجتماع قرار دیا ہے۔


کربلائے معلیٰ میں زیارت اربعین کے موقع پر ہونے والی ملین مارچ اعلی انسانی اخلاق، پر امن طریقہ سے رہنے، بھائی چارگی، انسان دوستی، ایثار، اپنے جذبات اورتزکیہ نفس حاصل کرنے اور مظلوم اور ستم رسیدہ افراد کی مدد کرنے کی کوشش کا منہ بولتا ثبوت اور مظہر ہے۔