سونا مزید 400روپے فی تولہ مہنگا چاندی کی قیمت مستحکم

October 18, 2019

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 400روپے اور 10گرام قیمت میں 343روپے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت 86600روپے سے بڑھ کر 87000روپے اوردس گرام سونے کی قیمت 74245روپے سے بڑھ کر 74588روپے ہوگئی ۔چاندی کی فی تولہ قیمت 1000روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت 857.34روپے پرمستحکم ر ہی۔