مشائخ کونسل کسی سیاسی، احتجاجی اجتماع میں حصہ نہیں لے گی، رضا محی الدین قادری

October 18, 2019

اسلام آباد (جنگ نیوز) پاکستان انٹرنیشنل مشائخ کونسل ایک غیر سیاسی تنظیم ہے جس کا مقصد دنیا بھر میں اسلام کے تشخص کو اجاگر کرنا ہے، اس کے پیش نظر کونسل نے حکومت کیخلاف کسی قسم کے احتجاج، مارچ یا دھرنے میں شرکت کے حوالے سے خبروں کی تردید کی ہے۔ کونسل کے چیف آرگنائزر سردار رضا محی الدین قادری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مشائخ کونسل کے صدر سید وقار لطیفی کی سربراہی میں ہونیوالے اجلاس جس میں پنجاب سے آنے والا وفد بھی شامل تھاجے یو آئی (ف) کی جانب سے اسلام آباد میں ہونیوالے مجوزہ دھرنے میں شمولیت کی درخواست پر غور کیا گیا اور اتفاق رائے سے یہ فیصلہ کیا گیا کہ کونسل سے وابستہ مشائخ ایسی کسی سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لیں گے کیونکہ کسی بھی حکومت کے خلاف احتجاج میں حصہ لینا کونس کے دائرہ کار میں نہیں آتا۔