لکی مروت ، گرڈ سٹیشن کی تعمیر کیلئے پیسکو نے زمین منتخب کرلی

October 18, 2019

پشاور ( نیوزڈیسک )وفاقی وزیربرائے توانائی عمرایوب کے احکامات کی روشنی میں چیف ایگزیکٹیو پیسکو انجینئرڈاکٹرمحمدامجدخان کی ہدایت پر بجلی فراہمی نظام کو بہترکرنے اور صارفین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام اقدامات کئے جارہے ہیں۔اس سلسلے میں پیسکو نے 132کے وی لکی مروت گرڈ سٹیشن کی تعمیر کیلئے زمین منتخب کرلی ہے اور زمین کے حصول کیلئے سیکشن فور نافذ، گرڈ سٹیشن کی تعمیر کیلئے جلد ہی ٹینڈرجاری کیا جارہا ہے ،گرڈ سٹیشن میں 20/26 ایم وی اے کا پاور ٹرانسفارمر نصب کیا جائیگا،اس گرڈ کی تعمیر پر 550 ملین روپے کی لاگت آئے گی، اور اسکے لئے 30 کلومیٹر طویل ٹرانسمشن لائن بھی بچھائی جائے گی، گرڈ سٹیشن کی تعمیر سے جہاں لکی شہر کے صارفین بہترطورپرمستفید ہوں گے وہاں پر لکی کے گردونواح کے سیکڑوں دیہات کے صارفین کی کم وولٹیج ،پاوربریک ڈاؤنز کی شکایات کا ازالہ ہوگا۔