بابراعظم سے زیادتی کی گئی، فیصل جاوید

October 19, 2019

اسلام آباد ( ایجنسیز)سینیٹ میں قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے رکن سینیٹر فیصل جاوید نے کرکٹ میں تبدیلیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بابر اعظم کو کپتان بنا کر زیادتی کی گئی وہ یہ معاملہ کمیٹی میں اٹھائیں گے۔ نئے کپتان پر بہت زیادہ دبائو ہوگا، بابراعظم پر بھی دباوَ ڈال کر کارکردگی خراب کی جائیگی۔ سرفرازاحمد کو ٹی20 کی کپتانی سے ہٹانے کی کوئی وجہ نہیں ، بطور کپتان ٹی 20 جیت کی شرح زیادہ ہے، مصباح الحق کے آنے کے بعد پہلی سیریز میں شکست ہوئی اور شاید توجہ ہٹانے کے لیے سرفراز احمد کو تبدیل کیا گیا ہے۔