سندھ میں بیماریوں اور کتے کے کاٹے سے ہلاکتیں تشویشناک ہیں،متحدہ

October 19, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکین سندھ اسمبلی نے کہا ہے کہ سندھ میں پیدائشی بیماریوں کے دوبارہ سر اٹھانے،ایڈز جیسی مہلک بیماری کے پھیلاؤ اور کتے کے کاٹنے کے باعث متعدد افراد کی ہلاکتیں انتہائی تشویشناک ہیں،انہوں نے کہا کہ صورت حال سندھ حکومت کے 12سالوں کا بد ترین نمونہ ہے،انہوں نے کہا کہ اندرون سندھ پرانی بیماریوں سے8افراد کی ہلاکت کا سبب تشنج اور خناق کی ادویات کا نہ ہونا سندھ کے عوام کو یہ واقعہ بتاتا ہے کہ اہل سندھ کا ایک ایک وزیر اکبر بادشاہ کا روپ لئے بیٹھا ہے اورسندھ کے عوام کی مشکلات حل کرنے کے لئے نہیں،قومی ادارہ صحت برائے اطفال اور سول ہسپتال جیسے معروف ادارے میں جو سندھ حکومت کے زیر انتظام ہیں وہاں تشنج اور خناق کے مرض میں مبتلا بچے موجود ہیں لیکن ادویات نہیں،8افراد کی ہلاکت کے باوجود صوبائی وزیر صحت سیرم،ویکسن اور دیگر ادویات کے لئے زبانی حکم جاری کر رہی ہیں جبکہ ادویات فراہمی کے لئے کوئی عملی اقدامات نظر نہیں آتے۔