7 ڈاکے، پانچ چوریاں، نصف درجن گاڑیاں وموٹرسائیکل بھی غائب

October 19, 2019

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) راولپنڈی، اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں متعددوارداتوں میں لاکھوں کی نقدی ،زیورات اور دیگر قیمتی سامان کے علاوہ ایک کار اور5موٹر سائیکل اڑا لئے گئے ۔ کروڑوں روپے کے چیک ڈس آنر کے بھی مقدمات درج کر لئےگئے ۔ تھانہ ائر پورٹ کے علاقے میں اسلحے کی نوک پر گھرسے لاکٹ سیٹ، ایل سی ڈی اور ایک لاکھ 60ہزارروپے ، تھانہ صدربیرونی کے علاقے میں2 موٹرسائیکل سواروں نے چالیس ہزار روپے وموبائل، تھانہ کینٹ کے علاقے میں چھتری اور 30موبائل، تھانہ ویسٹرج کے علاقےسے گھڑی، دو موٹر سائیکل سوار دس ہزارروپے اور موبائل،تھانہ واہ کینٹ کے علاقے میں پتھر رکھ کرسبط شاہ کی تین گاڑیوں موبائل اور دیگر اشیاء، تھانہ کوٹلی ستیاں کے علاقے میں گھر پر داخل ہوکر خواتین کو تشددکانشانہ بنا کر2رائفل ، رپیٹر ،دو بالیاں زیور اور 25000 روپے چھیننے پر مقدمات درج کر لیے۔ تھانہ واہ کینٹ کے علاقے میں تصدق گھر سے پانچ لاکھ روپے مالیت کا سامان، تھانہ نیوٹاون کے علاقے سے پی ٹی سی ایل کیبل،تھانہ ریس کورس کے علاقے میں گھر سے نقدی اوردیگر سامان،تھانہ مری کے علاقے میں شٹرنگ کی 6 چادریں ، موٹر ، ریڑھی،پا ئپ اور تاریں جبکہ تھانہ رمنا کے علاقے جی ٹین فو ر میں گھر سے 25 تولے سونے کے زیورات اور اڑھائی لاکھ روپے چوری ہو گئے۔شالیمار پولیس نے 8لاکھ 47 ہزار روپے خورد برد،تھانہ صادق آباد پولیس نے ایک کروڑ دس لاکھ روپے ہتھیا نے جبکہ تھانہ روات پولیس نےساڑھے چار لاکھ روپے ہتھیا نے پر مقدمات درج کرلیے ۔