کینٹ میں اولڈ گرانٹ پراپرٹی کی مرمت کے نام پر چھتوں کی تبدیلی

October 19, 2019

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) راولپنڈی کینٹ ایریاز میں غیرقانونی تعمیرات خصوصاً عملہ کی ملی بھگت سے اولڈ گرانٹ پراپرٹی کی مرمت کے نام پر پورے پورے چھت تبدیل کئے جا رہے ہیں ۔ ایگزیکٹو افسر کو سب اچھا کی رپورٹ دی جا رہی ہے ۔کینٹ ایریاز میں جب غیرقانونی تعمیرات کی چھتیں ڈال لی جاتی ہیں تو پھر محض نوٹسز کا کام شروع ہو جاتا ہے ، اور بعد میں ایسی دکانوں میں کاروبار شروع ہو جاتا ہے جس کے بعد معاملہ ٹھنڈا پڑ جاتا ہے ۔ دریں اثناءعملہ نے گزشتہ روز بغیر نقشہ غیرقانونی تعمیرات کے مالکان کو مزید پندرہ نوٹس جاری کئے ۔ شعبہ بلڈنگ کنٹرول کے عملہ نے ما ربل فیکٹری ،عثمانیہ کالونی فاروق آباد ، مصریال روڈ ، قائد اعظم کالونی اور پشاورروڈ ,احمد آباد کے علاقوں میں ما لکا ن کو نوٹس جاری کئے۔