ملکی معیشت بحال کرنے میں کامیاب ہو گئے، وزیرِ اعظم

October 19, 2019

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کی معاشی ٹیم ایک سال کے اندر اندر ملکی معیشت کو بحال کرنے میں کام یاب ہوگئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 111 اعشاریہ 5 فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملک میں غیر ملکی نجی سرمایہ کاری میں 194 فیصد اضافہ ہوا ہے، جبکہ برآمدات میں 5 اعشاریہ 9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

وزیرِ اعظم نے اپنے ٹوئٹر پیغام میںبتایا کہ ملک میں ترسیلاتِ زر میں 17 فیصد اضافہ ہوا ہے۔