نہری پانی کی چوری، آبپاشی کے 80؍اہلکاروں کے ملوث ہونے کا انکشاف

October 20, 2019

ہالا(نامہ نگار) ہالاڈویژن میں نہری پانی کی چوری میں محکمہ آبپاشی کے80اہلکاروں کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ پانی چوری کیلئے زیرزمین پائپس، واٹرکورسسزکے پشتےاورماڈیولز توڑنے،لفٹرمشینوں کی فلمبندی سیکڑوں زمینداروں سمیت ملزمان کےخلاف مقدمات دائرکرنےکی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ ذرائع کےمطابق ایگزیکٹو انجینئرہالاایریگشن ڈویژن نےآبپاشی سب ڈویژن ہالاشہدادپورمسوبندٹنڈوآدم ون اورٹو کے ایس ڈی اوزسپروائزرز داروغہ کینال سمیت 80 اہلکاروں کےخلاف پانی چوری کےالزام میں فہرست اینٹی کرپشن کےحوالےکردی۔