کامرس ریگولر سال دوئم کے نتائج 23 ،سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے نتائج صفر فیصد رہے

October 20, 2019

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے کامرس ریگولر سال دوئم کے نتائج میں23سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے نتائج صفر فیصد رہے۔ ان تعلیمی اداروں کے تمام طلبہ فیل ہوگئے۔سرکاری کالج میں گورنمنٹ گرلز ڈگری سائنس آرٹس کالج اورنگی ٹائون سیکٹر ساڑھے 11کا نتیجہ صفر رہا۔