صاف پانی تو ہے نہیں پھر ڈینگی کون لایا؟ دلچسپ احوال آج ”خبرناک“ میں دیکھیں

October 20, 2019

کراچی (جنگ نیوز) طنزو مزاح سے بھر پور ”جیونیوز“ کے پروگرام ”خبرناک“ میں اتوار کو شہباز گِل، خواجہ آصف اور عثمان بزدار (ڈمیز) کی انٹری ہوگی۔ شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے (ڈمی) خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ میں نواز شریف کی رہائی کے حق میں نہیں۔ دوسری جانب (ڈمی) عثمان بزدار یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ پنجاب میں صاف پانی تو ہے نہیں پھر شہر میں ڈینگی کون لایا؟۔ جبکہ (ڈمی) شہباز گل کا کہنا تھا کہ خود مختاری نہیں سرکار کی غلامی چاہئے۔ بھینسوں کے بغیر سستا ترین خالص دودھ اور نئی نسل روایات و اقدار سے نالاں کیوں؟ ۔ یہ موضوعات بھی پروگرام کی زینت بڑھائیں گے۔ علی میر اور عائشہ جہانزیب کی میزبانی میں ”خبرناک“ کا دلچسپ شو ناظرین رات11 بجکر5منٹ پر دیکھ سکیں گے۔