چہلم امام حسین ؓ :سی پی او نے گلگشت میں سکیورٹی انتظامات چیک کئے

October 20, 2019

ملتان(سٹاف رپورٹر)سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد زبیر دریشک نے چہلم امام حسینؓ کی سیکیورٹی کے حوالے تھانہ گلگشت کے علاقے جلوس ڈیوٹی چیک کی۔ایس ایچ او تھانہ گلگشت علی حسن گیلانی جلوس کے ہمراہ تھے۔سی پی او ملتان نے تمام تر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے نے ڈیوٹی پر مامور جوانوں کو بریف کیا۔انہوں نے ہدایت کی کہ تمام جوان ایس او پی کے مطابق الرٹ ہو کر ڈیوٹی سر انجام دیں۔انہوں نے ہدایت کی جلوس میں شامل ہونے والے افراد کی تلاشی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں تاکہ کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔سی پی او ملتان نے کہا کہ اس موقع پر کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔