روس کے تعاون سے سعودی خلا نورد کو بین الاقوامی خلائی مرکز بھیجا جائے گا

October 21, 2019

ماسکو (این این آئی)روس کے تعاون سے سعودی خلا نورد کو بین الاقوامی خلائی مرکز بھیجا جائے گا۔ روسی صدر ولادیمیرپوٹن کے دورہ سعودی عرب کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والے متعدد معاہدوں میں خلائی شعبے میں تعاون کا معاہدہ بھی شامل ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق دونوں ملکوں کے خلائی اداروں کے درمیان تعاون کے مذاکرات سال رواں کے آغاز سے جاری ہیں۔ دونوں ملکوں کا اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ بہت جلد سعودی خلا نورد کوبین الاقوامی خلائی مرکز بھیجا جائے گا۔