پاکستان میڈیکل اینڈڈینٹل کونسل تحلیل ،دفتر ایک ہفتے کیلئے بند

October 21, 2019

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے دستخطوں کے بعد پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کمیشن آرڈیننس نافذ کر دیا گیا ہے جس کی روشنی میں پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کو تحلیل کر دیا گیا ہے،وزارت صحت کے ترجمان کا کہناہے کہ لائسنسگ اور رجسٹریشن سے متعلقہ اہم ریکار ڈ کے محفوظ کرنے کیلئے قدم اٹھایا، انتظامی معاملات کا ازسرنو جائزہ لینے کیلئے پی ایم ڈی سی کا دفتر ایک ہفتے کیلئے بند رھے گا ،حکومت نے پی ایم ڈی سی کا لائسنسگ اور رجسٹریشن سے متعلقہ اہم ریکار ڈ کے محفوظ کرنے کیلئے یہ قدم اٹھایا ہے ،ترجمان کا کہنا ہے کہ پی ایم ڈی سی کے تحلیل ہونے سے میڈیکل اور ڈینٹل کے داخلوں میں کوئی تعطل نہیں آنے دیا جائے گا، داخلوں کا عمل مکمل کرنے کیلئے وزارت صحت فوری اقدامات کر رہی ہے۔