اے این پی کا پارٹی رہنما پر قاتلانہ حملے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

October 22, 2019

پشاور (لیڈی رپورٹر ) عوامی نیشنل پارٹی ضلع مہمند نے اے این پی مچنی ڈبکور کے رہنماءنیاز محمد خان پر قاتلانہ حملے کیخلاف گزشتہ روز پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کی قیادت اے این پی مہمند کے رہنماءاور رکن خیبر پختونخوا اسمبلی نثار مہمند، حاجی مہتمم ، گل نواز مہمند اور ساوید جان سمیت دیگر نے کی انہوں نے کہا کہ دو روز قبل مہمند حلقہ پی کے 103 مچنی ڈبکور اے این پی رہنماءنیاز محمد خان نے اپنے حجرہ میں پارٹی کارکنوں کے لئے پروگرام کا اہتمام کیا تھا علاقے کے چند با اثر افراد نے انہیں اس سرگرمی کو منع کرانے کی کوشش کرتے ہوئے ان پر حملہ کیا، اے این پی اپنے کارکنوں پر حملے کی بھرپور مذمت اور مزاحمت کرتی ہے، مقامی انتظامیہ اور صوبائی حکومت بھی اس سلسلے میں نوٹس لیں اور حملے کرنےوالے افراد کےخلاف سخت کارروائی کریں۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی پارٹی سرگرمیاں محدود کرانے یا اس میں مداخلت کرانے کی اجازت نہیں دینگے ۔