قومی گیمز کے افتتاح میں مزید ایک دن کی تاخیر

October 23, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی گیمز کے منتظمین نے نو نومبر سے شروع ہونے والے 33 ویں قومی گیمز کی تاریخ میں ایک دن کی توسیع کردی ہے اب یہ گیمز 10 نومبر سے شروع ہوں گے تاہم آزادی مارچ اور ملک کی سیاسی صورت حال کے سبب میں کھیلوں کے انعقاد میں مزید تاخیر ہوسکتی ہے۔ منگل کوکے پی کے سینئر صوبائی وزیر عاطف خان کی صدارت میں ہونے والے آرگنائزنگ کمیٹی اجلاس میں میگا ایونٹ وقت پر ہی کرانے کافیصلہ کیا گیا ہے۔