ڈینگی مریضوں میں اضافہ، مزید 172 افراد کے مبتلا ہونے کی تصدیق

October 23, 2019

لاہور (جنرل رپورٹر) پنجاب کے مختلف ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 172افراد کے مبتلا ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران روالپنڈی سے 109لاہور سے 24، گوجرانوالہ اور گجرات سے3،3، بکھر، فیصل آباد،جہلم،قصور،خوشاب اور اٹک سے ایک ایک خانیوال میں 2 اور منڈی بہاولدین سے4 کیس سامنے آئے ہیں۔