پی فائیو ممالک بھارت سے مبینہ لانچ پیڈز کی تفصیل لیکر دیں: پاکستان

October 23, 2019

پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ سلامتی کونسل کے 5 مستقل ارکان (پی فائیو ممالک) بھارت سے مبینہ لانچ پیڈز کی تفصیل حاصل کر کے پاکستان کو دیں۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

پی فائیو ممالک بھارت سے مبینہ لانچ پیڈز کی تفصیل لیکر دیں: پاکستان

یہ مطالبہ دفترِ خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کیا ، ان کا کہنا ہے کہ انتظار ہی رہا کہ بھارت اپنے آرمی چیف بپن راوت کے بیان کی تردید کرتا۔

ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ الزام لگانے کا سلسلہ اب ختم ہونا چاہیے، کنٹرول لائن پر بھارت اپنے بھاری توپ خانے سے گولہ باری کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قابض بھارتی سیکیورٹی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں مزید 3 کشمیریوں کو شہید کر دیا ہے، مقبوضہ کشمیر میں حالات مسلسل مخدوش ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے سے متعلق تمام حقوق استعمال کریں گے، کوشش ہے کہ کرتارپور راہداری معاہدے پر کل دستخط ہو جائیں۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان مفاہمت کے لیے کوششیں جاری ہیں، پاکستان افغان امن عمل کا حصہ رہا ہے، پاکستان ماسکو افغان مذاکرات میں شامل ہوگا۔