• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 80 واں دن، 3 نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن اور کرفیو کو مسلسل 80 واں روز ہے، جبکہ بھارت کی ریاستی دہشت گردی بھی جاری ہے۔

قابض بھارتی فوج نے پلوامہ میں 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا، کھانے پینے کی اشیاء نہ ملنے کے سبب کشمیری شہری سخت مشکلات کا شکار ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع پلوامہ کے علاقے ترال میں سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فورسز نے 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔

ضلع راجوڑی کے علاقے نوشہرہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک بھارتی فوجی افسر ہلاک ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیئے: وادی میں 79 ویں روز بھی زندگی مفلوج

مقبوضہ وادی میں بھارتی پابندیاں اور جبر مسلسل جاری ہے، پبلک ٹرانسپورٹ بند اور مواصلاتی رابطے نہ ہونے کی وجہ سے کشمیری عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

بیمار افراد کو دوا اور ڈاکٹر میسر نہیں، جس سے اسپتالوں میں زیرِ علاج بعض مریضوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

مقبوضہ وادی میں تعلیمی اداروں پر تالے پڑے ہیں، دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں، وادی میں بھارتی فوجیوں کی بڑی تعداد تعینات ہے۔

تازہ ترین