’کاروبار کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کر رہے ہیں‘

October 24, 2019

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ وہ کاروبار شروع کرنے کی راہ میں حائل رکاوٹیں دورکر رہے ہیں۔

اسلام آباد میں مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے سہولتیں دے رہے ہیں، سرمایہ کاری کے لیے کسی بھی ملک کی ڈوئنگ بزنس رینکنگ بہت اہمیت رکھتی ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

اسلام آباد میں مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا تقریب سے خطاب

عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ کوئی بھی ملک پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہے تو سب سے پہلے رینکنگ دیکھتا ہے۔

کاروبار شروع کرنے سے متعلق عالمی بینک کی رپورٹ میں پاکستان کی رینکنگ بہتر ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ’اپنے منشور کے مطابق ایک اور وعدہ پورا کردیا‘

مشیر تجارت نے کہا کہ رینکنگ سے ملکوں کی ساکھ پرکھی جاتی ہے، وزیراعظم عمران خان نے کاروبار میں آسانیوں کے لیے کئی اجلاس کرائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریفارمز میں پاکستان چھٹے نمبر پر آگیا ہے، مگر ابھی اور بہتری کی ضرورت ہے۔

صوبوں سے تحصیل سطح پر اب بھی مسائل درپیش ہیں جبکہ بلوچستان اور کے پی میں مزید اصلاحات کی ضرورت ہے۔

عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ ہم نے جتنا بھی کام کیا ہے ورلڈ بینک کے تعاون سے کیا ہے، ورلڈ بینک کی معاونت پر اُن کے شکر گزار ہیں۔