• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف کے وفد کی مشیر تجارت رزاق داؤد سے ملاقات

اسلام آباد میں آئی ایم ایف کے وفد نے مشیر تجارت رزاق داؤد سے ملاقات کی ہے۔

مشیر تجارت نے اس موقع پر کہا کہ موجودہ حکومت برآمدات بڑھانے کے لیے پرعزم ہے، حکومت تجارتی خسارہ اور درآمدات کم کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نےانٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے وفد کو بتایا کہ حکومت نئی 5 سالہ تجارتی پالیسی اور نیشنل ٹیرف پالیسی لارہی ہے۔

وزارت تجارت کے حکام کے مطابق آئی ایم ایف کے وفد کو برآمدات بڑھانے کیلئے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔

تازہ ترین