دفتر خارجہ میں حریم شاہ کے بعد ایک اور ٹک ٹاک اسٹار کی آمد

October 25, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

دفتر خارجہ میں حریم شاہ کے بعد ایک اور ٹک ٹاک اسٹار کی آمد

حریم شاہ کی دفتر خارجہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اب ایک اور مطلوب احمد نامی ٹک ٹاک صارف کی ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے۔

ٹک ٹاک پر مطلوب احمد نامی صارف نے بھی دفتر خارجہ میں بنائی گئی ایک ویڈیو اپلوڈ کی ہے۔

اپنی دوسری ویڈیو میں مطلوب نے پی ٹی آئی رہنما کے ساتھ تصویروں کا سلائیڈ شو بھی شئیر کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے مقبول ایپ ٹک ٹاک پر دفتر خارجہ کانفرنس روم میں اپنی چہل قدمی اور صدارتی کرسی پر براجمان ہونے کی ویڈیوز شیئر کیں تو لاکھوں افراد نے ان ویڈیو کو دیکھا۔

یہ بھی پڑھیے: ٹک ٹاک اسٹار سرکاری دفتر کیسے گئیں؟ تحقیقات شروع

مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے حریم شاہ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا اور سوال اٹھائے کہ اہم ترین سرکاری دفتر وزارت خارجہ میں رسائی کیوں اور کیسے ممکن ہوئی۔

سوشل میڈیا صارفین نے یہ بھی کہا کہ بھارتی گانوں کے میوزک والی ویڈیوز پاکستان اور قوم کی تضحیک کا باعث بنی ہیں۔

مقبول احمد نے بھی ٹک ٹاک پر شئیر کردہ ویڈیوز میں سے ایک ویڈیو پر بھارتی گانا ہی چل رہا ہے جبکہ دوسرے ویڈیو پر پاکستانی نغمہ’ تم سرخرو ہوگے، تم جو کرو حوصلہ‘ چل رہا ہے۔