• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دفترِ خارجہ میں شاہ محمود سے ملنے گئی تھی، حریم شاہ

پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کا کہنا ہے کہ مجھے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی سے ذاتی کام تھا اور اس لیے میں اُن سے ملنے دفترِ خارجہ گئی تھی۔

جیو نیوز کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں حریم شاہ نے وائرل ہونے والی اپنی متنازع ویڈیو پر خاموشی توڑتے ہوئے پوری کہانی سنائی۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے دفتر خارجہ جانے کی کوئی درخواست نہیں دی، مجھے شناختی کارڈ چیک کر کے اندر جانے دیا گیا۔

حریم شاہ نے کہا کہ اعلیٰ سرکاری دفتر کے سیکیورٹی افسر سے اجازت لینے کے بعد ہی اندر داخل ہوئی اور ویڈیو بنانے پر بھی مجھے کسی نے نہیں روکا۔


ان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان تحریکِ انصاف اور وزیرِ اعظم عمران خان کی حمایتی ہیں اور پارٹی سے منسلک بھی ہیں۔

حریم شاہ نے بتایا کہ اس سے قبل وہ نوازشریف کے دور میں بھی وزیرِ اعظم آفس میں آتی جاتی تھیں۔

تازہ ترین