ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے اسلام آباد کے اعلیٰ سرکاری دفتر کا دورہ کیا اور ساتھ ہی انہوں نے اپنی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی شیئر کیں۔
دفتر خارجہ نے ان کی اعلیٰ سرکاری دفتر میں موجودگی کی تحقیقات شروع کردیں۔
ذرائع کے مطابق اس بات کی تحقیقات کی جائیں گی کہ حریم شاہ کس کی اجازت سے کمرے کے اندر داخل ہوئیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ٹک ٹاک ویڈیو میں حریم شاہ ایسے کمرے میں موجود ہیں جہاں اعلیٰ سطح کے اجلاس ہوتے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حریم شاہ ایک کرسی پر بیٹھتی ہیں جو عمومی طور پر ان اعلیٰ سطح اجلاس کی سربراہی کرنے والے شخص کے لیے مختص ہوتی ہے۔
حریم کی جانب سےشیئر کردہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں جبکہ سوشل میڈیا صارفین سوال کر رہے ہیں کہ ایک ٹک ٹاک سے مشہور ہونے والی لڑکی کو کیسے اعلیٰ سرکاری دفتر میں جانے کی اجازت دی گئی ؟
سوشل میڈیا صارف سوال اٹھا رہے ہیں کہ غیر متعلقہ خاتون اہم کانفرنس روم تک کیسے پہنچیں؟ خاتون کو انتہائی حساس مقام تک رسائی کیسے ملی۔
ٹوئٹر پر حریم شاہ پر مختلف تبصرے سامنے آرہے ہیں۔ ہیش ٹیگ حریم شاہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بھی بن گیا ہے۔
پاکستان شوبز کی مشہور و معروف شخصیت انور مقصود نے حریم شاہ کی ویڈیو سے متعلق پر مزاح تبصرہ کیا۔
واضح رہے کہ حریم شاہ کو ٹک ٹاک پر دس لاکھ سے زائد لوگ فالو کر رہے ہیں۔
حال ہی میں اُن کی پی ٹی آئی رہنما اور پنجاب کے سابق وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کے ساتھ بھی ایک ویڈیو وائرل ہو چکی ہے۔