ٹائیگر ووڈز نے 82 واں گالف ٹائٹل جیت لیا، عالمی ریکارڈ برابر

October 29, 2019

ٹوکیو (جنگ نیوز) امریکی گالفر ٹائیگر ووڈ نے جاپان میں زوزو چیمپئن شپ جیت لی، یہ ان کا 82واں ٹائٹل ہے، انہوں نے ہم وطن سام اسنیڈ کا1965 سے قائم اتنے ہی اعزازات کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا ہے۔ ایونٹ میں میزبان ملک جاپان کے ماتسویاما دوسرے، شمالی آئرلینڈ کے روری میکلرائے تیسرے نمبر پر رہے۔ خیال رہے کہ اپریل میں عالمی 10 ٹائیگر ووڈ نے 11 برس بعد اپنا پہلا ٹائٹل جیتا تھا۔