جھاڑو پر سفر کرنے کیلئے تیار ہوجائیں

October 31, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

جھاڑو پر سفر کرنے کیلئے تیار ہوجائیں

ہیری پوٹر سیریز کے مداح نے اپنے من پسند کردار کو ہوا میں اڑتا دیکھا ہے، تاہم اب ان کی بھی اسی طرح کے کرتب دکھانے کی باری ہے۔

غیر ملکی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق جاپان کی معروف آٹو مابائل کمپنی اب ان کے لیے ایسی جھاڑو تیار کرنے والی ہے جو ہیری پوٹر کی طرح مسافر کو ایک جگہ سے دوری جگہ لے جائے گی۔

اس بروم اسٹک کو کمپنی نے سواری کے لیے آزمائشی بنیادوں پر تیار کیا ہے جبکہ یہ اس وقت صرف زمین پر ہی چل سکتی ہے۔

کمپنی کی جانب سے تیار کردہ یہ ای-بروم اسٹک چڑیل کی چھڑی کی ہی طرح ہے، تاہم اس پر جادو کا نہیں بلکہ چارجنگ بیٹری کا اثر ہوتا ہے۔

یہ اسٹک سواری کرنے والے کو صرف آسمانوں کی سیر نہیں کروائے گی بلکہ اسے زمین پر ہی آسمانوں پر اڑنے کا احساس دلا دے گی۔

اسے دیکھنے والوں کاماننا ہے کہ یہ اسٹک اتنی متاثر کن نہیں ہے جتنا اسے ہونا چاہیے تھا، تاہم یہ مستقبل میں فضا میں اڑنے والی اسٹک کی ایجاد کی جانب مثبت قدم ہے۔

ٹوکیو میں ہونے والے موٹر شو کے دوران اس کی نمائش کی گئی، جبکہ اس کی کچھ ہی تصاویر انٹرنیٹ پر موجود ہیں، لیکن اس سے زیادہ اس کی معلومات کمپنی کی جانب سے فراہم نہیں کی گئیں۔

تصاویر کا جائزہ لیں تو معلوم ہوگا کہ اس اسٹک کے کونے پر ایک بلی کا شفاف مجسمہ نصب کیا گیا ہے جبکہ اس کے پیچھے جھاڑو کی طرح رنگ برنگی جھالر بھی موجود ہے جس میں ایک ویل لگا ہوا ہے۔

اسے استعمال کرنے والے شخص تب ہی اس کی سواری کر سکتا ہے جب وہ خود اپنے پیروں میں پہیوں والے جوتے پہنا ہوا ہو۔

ای بروم اسٹک کو بنانے والی کمپنی ٹویوٹا کا کہنا ہے کہ یہ تجربہ مستقبل کی جانب پہلا قدم ہے۔