• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
 دنیا کا سب سے چھوٹا کیمرہ سینسر
اومنی وژن نامی کمپنی کا کیمرہ سینسر ’OV6948‘ ریت کے دانے کے برابر ہے

کیلیفورنیا میں قائم ایک کمپنی نے دنیا کا سب سے چھوٹا کیمرہ سینسر تیار کیا ہے، جس نے تجارتی بنیادوں پر دستیاب سب سے چھوٹے امیج سینسر کا گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اومنی وژن نامی کمپنی کا کیمرہ سینسر ’OV6948‘ ریت کے دانے کے برابر ہے، جس کی پیمائش صرف 0.575 x 0.575 x 0.232 ملی میٹر ہے۔

 دنیا کا سب سے چھوٹا کیمرہ سینسر
36/1۔انچ آپٹیکل فارمیٹ کا حامل کیمرہ سینسر 40 ہزار پکسل کی کلر تصاویر بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے

1/36۔انچ آپٹیکل فارمیٹ کا حامل کیمرہ سینسر آر جی بی بایر چپ کو استعمال کرتے ہوئے 40 ہزار پکسل کی کلر تصاویر بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، جبکہ30 فریم فی سیکنڈ کے ساتھ 200X200 ریزولوشن کی ویڈیو بھی بناسکتا ہے۔

کمپنی کی ان ہاؤس سینسر ٹیکنالوجی ’OmniBSI+pixel‘ کی بدولت کیمرہ سینسر کم روشنی میں بھی معیاری تصاویر بناسکتا ہے جبکہ 120 ڈگری وائیڈ اینگل ویو تصاویر بنانے کے ساتھ ساتھ 30 ایم ایم رینج تک ڈیپتھ آف فیلڈ بھی دیتا ہے۔

اومنی وژن کا کہنا ہے کہ کیمرہ سینسر ابتدائی طور پر طبی آلات جیسے اینڈو اسکوپس اور کیتھیٹرز کے لیے تیار کیا گیا ہےتاہم اسے فارنزک اور ڈینٹل آلات سمیت مختلف ضروریات میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ سینسرز کے کم پاور استعمال کرنے کی وجہ سے اینڈو اسکوپ کے کنارے پر کم حرارت پیدا ہوتی ہے جس کی وجہ سے مریض آرام دہ رہتا ہے ، یوں طویل وقت تک پروسیجر جاری رکھا جاسکتا ہے۔سینسرکو باآسانی 4 پن انٹرفیس اور اینالوگ ڈیٹا آؤٹ پٹ سے ہم آہنگ کیا جاسکتا ہے۔

کمپنی کا مزید کہنا ہے کہ ’OV6948‘ کیمرہ موڈیول تلف پزیر گائیڈ وائرز،  اینڈو اسکوپس اور دیگر طبی آلات کے لیے ایک اعلیٰ معیار کا حل پیش کرتا ہے۔

دوسری جانب آلودگی کے خطرات، وقت گزرنے کا ساتھ طبی آلات کا ناکارہ پن، مرمت اور دوبارہ قابل استعمال اینڈو اسکوپس کو جراثیم سے پاک کرنے کے اخراجات کی وجہ سے کیمرہ موڈیول کی مانگ بڑھ رہی ہے۔

تازہ ترین